0
Thursday 12 Jul 2012 14:24

پاکستان مین رچرڈ اولسن کو امریکی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان

پاکستان مین رچرڈ اولسن کو امریکی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر کی سبکدوشی کے بعد صدر باراک اوبامہ رچرڈ اولسن کو پاکستان کیلئے امریکی سفیر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی بارے براہ راست ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ باراک اوبامہ کیمرون منٹر کے متبادل کے طور پر رچرڈ اولسن کو پاکستان کیلئے امریکی سفیر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رچرڈ اولسن جون 2011 سے افغانستان کابل میں امریکی سفارتخانے میں کوآرڈینیٹنگ ڈائریکٹر برائے ترقی و اقتصادی امور کے عہدے پر تعینات ہیں اور وہ فارن سروسز کے سینئر رکن ہیں۔ ذرائع نے فارن پالیسی کو بتایا کہ پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ کے بدترین دور میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے کیمرون منٹر کے استعفیٰ کے بعد اب رچرڈ اولسن کو یہ ذمہ داری سونپنے کا سوچا گیا ہے۔

ادھر کیمرون منٹر اب فارن سروسز سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد پرائیویٹ سیکٹر میں اپنا کام شروع کریں گے۔ اولسن کابل میں تعیناتی سے قبل 2008 سے 2011 تک متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ نیٹو کے لئے امریکی مشن کے ڈپٹی چیف بھی رہ چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے میکسیکو، سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 178551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش