0
Saturday 14 Jul 2012 15:05

شہداء کشمیر نے اقتدار نہیں مکمل آزادی کیلئے قربانی دی، یاسین ملک

شہداء کشمیر نے اقتدار نہیں مکمل آزادی کیلئے قربانی دی، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے واضح کیا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کے شہداء کشمیر نے اقتدار یا منصب کے حصول کے لئے قربانی نہیں دی بلکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو غلامی کے اندھیرے سے نکال کر آزادی کی نعمتوں سے بہرہ آور کرنے کی خاطر اپنے سینوں پر ظالموں اور قابضوں کی گولیاں کھائیں۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ آج بھارتی حکمران آزادی پسندوں کو پابند سلاسل کرکے اور ہیدوں کی قبروں پر پھول نچھاور کرنے کی ڈرامہ بازی کرکے صرف اور صرف اپنے آپ کو دھوکہ دینے کی سعی کرتے ہیں، جبکہ شہداء کے حقیقی وارثین کو قید اور نظر بند کرکے فاتحہ خوانی سے بھی روکا جاتا ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، محمد یاسین ملک نے کہا کہ جن شہیدوں نے ناموس، غیرت اور آزادی کی خاطر اپنے گرم گرم لہو کو نچھاور کیا اُن کے حقیقی وارث وہی ہیں جو آج بھی اُن کے ادھورے مشن کی تکمیل کےلئے برسر جدوجہد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 178854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش