0
Monday 16 Jul 2012 11:15

اقتدار میں آئے تو آزادکشمیر کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، نوازشریف

اقتدار میں آئے تو آزادکشمیر کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، نوازشریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آئے تو آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید نے سابق وزیراعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جسمیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔دونوں رہنمائوں نے تازہ ملکی صورتحال کے علاوہ پاکستان کے معاشی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چوہدری محمد سعید نے میاں نواز شریف کی توجہ آزاد کشمیر کے اندر موجود وسائل کو استعمال میں لانے کی طرف دلائی جس پر مسلم لیگ ن کےسربراہ نے انھیں یقین دہانی کروائی کے آئندہ انتخابات میں حکومت بننے کے بعد آزاد کشمیر کو ترقی پر گامزن کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے اندر موجود وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا۔ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن پاکستان کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 179470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش