0
Monday 16 Jul 2012 14:30

کالعدم جماعتوں کے فورتھ شیڈول کارکنوں کی گرفتاری کا حکم

کالعدم جماعتوں کے فورتھ شیڈول کارکنوں کی گرفتاری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے پولیس کو کالعدم جماعتوں کے ان تمام کارکنوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے جن کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ گجرات اور لاہور میں جیل وارڈنز کے ہاسٹل پر فائرنگ کے بعد پنجاب حکومت کافی دباؤ میں تھی اور دہشت گردی کی نئی لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دہشت گرد عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی تھی، حالیہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد پورے صوبے میں متعدد شہروں سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں کے خصوصی اور ہنگامی اجلاس میں واضح اور دوٹوک انداز میں ہدایت جاری کی تھی کہ پنجاب میں دہشت گردی کی لہر کو کسی صورت بھی اٹھنے نہ دیا جائے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے دور حکومت میں بھی پنجاب میں دہشت گردی کی گئی وارداتیں ہوئی تھیں جن کے بعد عوامی حلقوں میں یہ بات گردش کرنے لگ گئی تھی کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں پنجاب حکومت ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس بار ہم یہ الزام نہیں لینا چاہتے اور دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہے بلاامتیاز اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ کے ان سخت احکامات کے بعد آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں فورتھ شیڈول میں شامل تمام کالعدم جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کے حکام وفاقی سیکیورٹی ادارے سے بھی رابطے میں ہیں اور باہمی مشاورت کے ساتھ خصوصی آپریشن جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 179557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش