0
Monday 16 Jul 2012 16:26

ماہ رمضان ’’معرفت قرآن و اہلبیت (ع) و حمایت مظلومین مہم‘‘ کے عنوان سے منائیں گے، ایم ڈبلیو ایم کراچی

ماہ رمضان ’’معرفت قرآن و اہلبیت (ع) و حمایت مظلومین مہم‘‘ کے عنوان سے منائیں گے، ایم ڈبلیو ایم کراچی
اسلام ٹائمز۔ کراچی بھر میں ماہ رمضان ’’معرفت قرآن و اہلبیت (ع) و حمایت مظلومین مہم‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی نے ڈویژن کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد مہدی نے کہا کہ رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے کہ جب انسان اپنے خدا کے قرب کو نہایت آسانی سے حاصل کرسکتا ہے، اس ہی لئے ایم ڈبلیو ایم انسان کے خدا سے قرب کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مختلف پروگرامات کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا عشرہ ’’معرفت قرآن ‘‘ جبکہ دوسرا عشرہ ’’معرفت اہلبیت (ع)‘‘ اور تیسرا عشرہ ’’حمایت مظلومین‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عشرہ معرفت قرآن میں ڈسٹرکٹس اور یونٹس کی سطح پر دروس و فکری نشستوں کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے، جس میں علمائے کرام قرآنی موضوعات پر خطاب فرمائیں گے۔

محمد مہدی کے مطابق دوسرے عشرہ معرفت اہلبیت (ع) میں امام حسن (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور تمام ڈسٹرکٹس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ ایام شہادت امام علی (ع) کے موقع پر مجالس عزا منعقد کی جائیں گی، جبکہ اس سلسلے کا مرکزی جلوس 20 رمضان المبارک کو انچولی سوسائٹی سے برآمد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے اور آخری عشرہ حمایت مظلومین میں ڈویژن سطح پر القدس کانفرنس، قرآن کانفرنس، برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ تربیت کے زیراہتمام رمضان المبارک میں آنے والی ہفتہ کی راتوں میں شب ہائے دعا کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ شب ہائے قدر کے اعمال اجتماعی سطح پر بجا لانے کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست یوم شہادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے موقع پر شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا جائے گا، یوم شہادت امام علی ابن ابی طالب (ع) کے مرکزی جلوس میں ایم ڈبلیو ایم کا اسٹال لگایا جائے گا۔ محمد مہدی نے کراچی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پروگرامات میں اپنی بھرپور شرکت کرکے دشمن پر یہ ثابت کر دیں کہ آج کا مسلمان اپنے ہر عمل میں اپنے خدا اور اس کے اولی الاامر کی اطاعت کرتا ہے اور ان کے ہر حکم پر اپنی جان راہ خدا میں قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 179624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش