0
Wednesday 18 Jul 2012 22:52

بلوچستان کے عوام اختلافات بھلا کر امریکہ کے منفی عزائم کیخلاف متحد ہوجائیں، مولانا شیرانی

بلوچستان کے عوام اختلافات بھلا کر امریکہ کے منفی عزائم کیخلاف متحد ہوجائیں، مولانا شیرانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم نیٹو سپلائی کی بحالی کو مسلمانوں کیخلاف ایک سازش تصور کرتے ہیں۔ تاہم مزاحمت نہیں کرینگے کیونکہ اس وقت کچھ قوتیں نیٹو سپلائی کے نام پر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔ جس کے باعث کل یہی خرابی ہماری گلے میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے پہلے بھی نیٹو سپلائی کی مخالفت کی اور آج بھی نیٹو سپلائی کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نیٹو سپلائی بحال ہوئی صوبے میں قتل و غارت گری کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ بین الاقوامی قوتوں نے امریکہ کی سرپرستی میں نیٹو کے نام سے ایک تہذیبی جنگ شروع کر رکھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اختلافات بھلا کر امریکہ کے منفی عزائم کیخلاف متحد ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 180016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش