0
Thursday 19 Jul 2012 03:21

علامہ ناصر عباس کی صوبہ بدری کے احکامات امریکی غلامی کے اشارے ہیں، مولانا حسن صلاح الدین

علامہ ناصر عباس کی صوبہ بدری کے احکامات امریکی غلامی کے اشارے ہیں، مولانا حسن صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کی اسکردو میں گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی غازی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد ریلی میں سید مہدی شاہ کے فیصلے پر سراپا احتجاج تھی۔ ریلی کے شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی شوریٰ عالی کے چیئرمین مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، مولانا ذوالفقار جعفری اور ملیر کے سیکریٹری جنرل سجاد اکبر زیدی نے خطاب کیا۔ مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی آمد کے موقع پر بانیان پاکستان کی اولادوں کو للکارنا کوئی نئی بات نہیں، جب بھی کبھی ہمیں للکارا گیا ہے ہم نے دشمن کی للکار کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی سرزمین پر امریکی سفارکاروں کو تو جانے کی اجازت ہے لیکن عزاداران امام حسین (ع) پر یہ زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات حکمرانوں کی امریکی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی غیور عوام نے ہمیشہ علماء کی آواز پر لبیک کہا ہے اور آج بھی قائد وحدت کی حفاظت کیلئے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے علامہ ناصر عباس کی گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات صادر کرکے شاہ ایران کی سنت پر عمل کرنے کا ثبوت پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 180309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش