0
Thursday 19 Jul 2012 03:04

مہدی شاہ کو ملک کے کسی بھی حصے میں داخل نہیں ہونے دینگے، علامہ حسن ظفر نقوی

مہدی شاہ کو ملک کے کسی بھی حصے میں داخل نہیں ہونے دینگے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے علامہ ناصر عباس جعفری کی اسکردو میں گرفتاری اور صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی مسجد خیرالعمل سے نکالی گئی، جو شاہراہ پاکستان سے ہوتی ہوئی امام بارگاہ انچولی پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے شاہراہ پاکستان پر علامتی دھرنا بھی دیا، جو ایک گھنٹہ جاری رہا۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد علامہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ بدری کے فیصلے پر سراپا احتجاج تھی۔ ریلی کے شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات علی اوسط، کراچی ڈویژن کے رہنما سلمان حسینی اور مبشر حسن نے خطاب کیا۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی نے اگر قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری اور ان کی صوبہ بدری کے احکامات واپس نہیں لئے تو ملت جعفریہ مہدی شاہ کو پاکستان کے کسی بھی حصے میں داخل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تاریخ میں یہ ثابت کیا ہے کہ ہم میدان سے فرار نہیں کرتے ہیں، 2001ء کا سال کراچی میں ملت جعفریہ کی جیل بھرو تحریک کا گواہ ہے، ہم کربلا کی حقیقی وراثت کے امین ہیں اور کسی بھی صورت اس امانت میں خیانت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مہدی شاہ نے ہوش کے ناخن نہیں لئے تو ملک گیر سطح پر ایسی تحریک کا آغاز کیا جائے گا جو ایوانوں پر لرزہ طاری کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 180307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش