0
Saturday 21 Jul 2012 09:34

مسلم کانفرس اور پی پی مفاہمتی پالیسی، مال بنائو اور کھائو فارمولے پر گامزن ہیں، راجہ فاروق

مسلم کانفرس اور پی پی مفاہمتی پالیسی، مال بنائو اور کھائو فارمولے پر گامزن ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے معاشرے کے اندر جو گند ہے اس کو صاف کریں گے، یہاں آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیدوار مجاور حکومت کو چلتا کریں گے۔ ساری زندگی اقتدار میں رہنے والے اپنے گھر کے سامنے چند گز سڑک کی پختگی نہ کروا سکے ہم عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں۔ بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے۔ بہت جلد نواز شریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔ وہ مخلص اور محب وطن کشمیری لیڈر ہیں۔ مسلم کانفرنس اور پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالسی مال بنائو اور کھائو کے فارمولے پر گامزن ہے۔ حلقہ غربی باغ میں مسلم لیگ ن مضبوط گڑھ بن چکی ہے۔ مسلم کانفرنس مفاد پرستوں کے گھر کی لونڈی بن چکی ہے۔ کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی منزل سمجھا۔ زرداری سے کشمیر کاز کو خطرہ ہے، کرپٹ ترین شخص کو وزارت عظمی دی گئی ہے۔ پی پی کے موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ جیالوں کےلیے صوابدیدی پوسٹیں تخلیق کی جارہیں ہیں۔ میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل دھیر کوٹ کے کارکنان سے ایک تقریب کے درمیان کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو خطے میں فعال بنائیں گے الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اس کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 180730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش