0
Monday 23 Jul 2012 19:16

رحمان ملک دوبارہ سینیٹر منتخب، نوٹيفکيشن جاری

رحمان ملک دوبارہ سینیٹر منتخب، نوٹيفکيشن جاری
اسلام ٹائمز۔ رحمان ملک دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اس لئے دیا تھا کیونکہ میری ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کراچی میں رحمان ملک کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور انہیں درست قرار دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد رحمان ملک بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ رحمان ملک نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی اور الطاف حسین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین صرف میرے نہیں بلکہ پارٹی کے بھی ہمیشہ کام آئے۔ رحمان ملک نے فنکشنل لیگ سمیت تمام اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی مشيرداخلہ رحمان ملک پيپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے بلا مقابلہ سينيٹر منتخب ہوگئے ان کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے مولوی اقبال حيدر ايڈوکيٹ کاميابی کے اعلان کے بعد اليکشن کميشن پہنچے۔ سندھ ميں سينيٹ کی ٹيکنوکريٹس اور علماء کی خالی نشست پر رحمان ملک کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی اليکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے انہيں درست قرار ديتے ہوئے منظور کرليا اور رحمان ملک کی بلامقابلہ کاميابی کا اعلان کرتے ہوئے کاميابی کا نوٹيفکيشن جاری کرديا۔ 

کاميابی کے اعلان کے بعد مولوی اقبال حيدر ايڈوکيٹ اليکشن کميشن پہنچے جہاں انہوں نے رحمان ملک کی نامزدگی کے خلاف اپنا اعتراض جمع کرايا۔ اس موقع پر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے اپنی کاميابی پر الطاف حسين اور ارباب غلام رحيم کا شکريہ ادا کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپيل کرتا ہوں چيف جسٹس پاکستان ججز کی تصاوير لگا کر انتخابی مہم چلانے والوں کا ازخود نوٹس ليں۔ رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ حکومت بھی پيپلزپارٹی ايم کيو ايم اور اتحاديوں کی ہوگی۔ وزيرقانون پنجاب کے بيان پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی ميں نوازشريف اور شہباز شريف کو بھی گالياں ديتے رہے ہيں لگتا ہے اب تحريک انصاف ميں جائيں گے۔
خبر کا کوڈ : 181484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش