0
Friday 27 Jul 2012 17:04

پی ایل ایف کی اپیل پر آج یوم یکجہتی شہدائے فلسطین و القدس منایا گیا

پی ایل ایف کی اپیل پر آج یوم یکجہتی شہدائے فلسطین و القدس منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر آج ملک بھر میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’ یوم یکجہتی شہدائے فلسطین و القدس ‘‘ کے عنوان سے منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کی مساجد میں بعد نماز جمعہ خصوصی دعائیں اور پروگرام منعقد ہوئے جبکہ جمعہ کے خطبوں میں علمائے کرام اور خطبائے عظام نے تحریک آزادی القدس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدائے القدس کے خانوادوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام متعدد مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ خصوصی تصویری نمائش لگائی گئیں جبکہ بعض مقامات پر احتجاجی مظاہروں کے ذریعے عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اس موقع پر رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو ’’ یوم باب الاسلام فلسطین کے بغیر نا مکمل ‘‘ کے عنوان سے منانے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 182596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش