0
Saturday 28 Jul 2012 20:34

رمضان المبارک کے مہینے میں رب سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، نصراللہ شجیع

رمضان المبارک کے مہینے میں رب سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، نصراللہ شجیع
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا مہینہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں اپنے خالق سے رشتے کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصراللہ خان شجیع نے خداداد کالونی میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا پورا مہینہ مسلمانوں کے اندر مومنین اور صالحین کی صفات پیدا کرنے اور اللہ رب العزت کی رضا کا طلبگار بننے کا درس دیتا ہے۔ یہ مہینہ صبر اور مواخات، ایثار و قربانی اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ ہے، باہمی ہمدردی، غمگساری اور دلجوئی کرکے ہی ہم اس ماہ مبارک کے فیوض و برکات سے فیضیاب ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا رمضان المبارک میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے رب سے رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے باجماعت نماز کا اہتمام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام افراد تلاوت کلام پاک کو اپنا معمول بنائیں اور دکھی اور مصیبت زدہ انسانیت کے کام آئیں، یہی رمضان کا پیغام ہے اور اسی کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں رب العزت نے قرآن مجید نازل کیا ہے اور قرآن وہ کتاب ہے جو دلوں کے امراض کی شفاء اور پوری انسانیت کیلئے راہ نجات ہے، آج اگر انسانیت مضطرب اور پریشان ہے تو اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے، قران کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 182964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش