0
Monday 30 Jul 2012 01:27

کوئٹہ، ایک گھنٹہ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ، ایک گھنٹہ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بدامنی رمضان المبارک میں بھی اپنے عروج پر ہے، آج رات ایک گھنٹہ کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مختلف مقامات پر دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج رات تقریباً دس بجے کوئٹہ کے علاقے پود کلی چوک لنک سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد محب علی قادری اور جلال الدین قادری کو موقع پر قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں افراد کی نعشیں بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچا کر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ 

دریں اثناء منو جان روڈ پر تقریباً رات 10.30 بجے دو پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر صدر تھانہ کے علاقے منو جان روڈ پر گشت پر مامور تھے۔ کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار جن کا نام آصف اور صادق بتایا گیا ہے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو سول اسپتال پہنچا دیا۔ تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 183318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش