0
Tuesday 31 Jul 2012 00:03

حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اسد قیصر

حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سربراہ اسد قیصر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور پرتشدد احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ حکومت اس صورتحال کا نوٹس نہیں لے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے گزشتہ انتخابات میں سو یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج صوبے کے عوام پر بجلی گرائی جا رہی ہے اور حکومت خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت احتجاج کرنے پر ہمارے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور ہمارے ایک ضعیف کارکن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ہے تاہم تحریک انصاف ہر ظلم اور زیادتی کا بدلہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 183540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش