0
Wednesday 1 Aug 2012 02:01

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف صدائے احتجاج بلند

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف صدائے احتجاج بلند
اسلام ٹائمز۔ بجلی بحران کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کے گائوں اور شہروں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عام آدمی کے ساتھ ساتھ تاجروں اور دیگر امور سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں لوگوں نے قلت بجلی و آب کی وجہ سے دن و رات کا سکون کھو جانے کے بعد صدائے احتجاج بلند کی، تاہم چیف انجینئر محکمہ بجلی مظفر احمد متو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بجلی کی بغیر خلل سپلائی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہمارے پاس جتنی بجلی دستیاب ہے، ہم اُسے صارفین میں تقسیم کر رہے ہیں۔ سرینگر اور جموں کے علاوہ دیگر تمام علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی اور پانی کی شدید قلت کے نتیجے میں زبردست مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
شمالی کشمیر کے گرڈ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوجانے کے بعد وادی کے اطراف و اکناف میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور دیگر اہم اداروں و تنصیبات کیلئے بھی برقی رو کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوچکی ہے اور شدید گرمی کے ان ایام میں لوگوں کو شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے نتیجے میں تاجر برادری، چھوٹے صنعت کاروں اور کارخانہ داروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مختلف تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ اخباری دفاتر کو بھی بجلی کی عدم دستیابی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی اخبارات کی اشاعت پر بھی اس کا منفی اثر مرتب ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 183870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش