0
Tuesday 24 Jul 2012 21:30

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی جاری
اسلام ٹائمز۔ رمضان کے متبرک مہینے میں شہر سرینگر سمیت پوری وادی کشمیر میں لوڈشیڈنگ اور سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام میں شدید غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی ایک بار پھر شہر سرینگر سمیت پوری وادی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں اہل وادی کو شدید ترین دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یکم رمضان سے پوری وادی میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، شہر سرینگر کے ایک شہری نے بتایا کہ وادی میں بجلی جانے اور آنے کا کوئی وقت طے نہیں ہے، عام دنوں میں کسی حد تک تو برداشت کیا جاسکتا تھا لیکن روزوں کے ایام میں تکلیف دہ صورتحال برداشت سے باہر ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گرمیوں کے ان ایام میں سخت ترین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔
 
تجارتی لحاظ سے سرینگر کا مرکز کہلانے والا لالچوک اور اس کے نواحی علاقوں میں مقیم مکینوں نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے سبب سحر و افطار کے وقت شدید پریشانی کے ساتھ ساتھ تمام دن بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث روزہ دار پریشان رہتے ہیں، شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل و بڈگام میں لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی بندش کے سبب انہیں سخت ترین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 181607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش