0
Wednesday 1 Aug 2012 10:50

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، بیرسٹر سلطان

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کو تیار ہوں۔ سرینگر کے دورے پر گیا تو کشمیریوں نے میرا والہانہ استقبال کیا۔ بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے اور آزاد کشمیر کے حکمران اس کرپشن میں پوری طرح حصہ دار ہیں۔ جس سے پارٹی کی بدنامی ہورہی ہے۔ میرپور ڈویپلمنٹ اتھارٹی کے جناح ٹائون ہائوسنگ سکیم کے منصوبے کی کرپشن کے حوالے سے میں نے ایک ماہ پہلے جو کہا تھا وہ درست ثابت ہوا۔ اس پروجیکٹ میں آزاد کشمیر کی تعمیراتی کمپنیوں کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اس لوٹ مار کے اس گھنائونے کھیل کے اصل کردار کون کون ہیں اور کس نے کتنا حصہ لیا ۱۱اگست کو سب کے سامنے رکھ دئوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے چوہدری عبدالمجید کو وزیراعظم بنایا اس میں میرا ہاتھ ہے کیونکہ صدر زرداری نے مجھے انتخابات کا انچارج بنایا تھا میں نے اپنا فرض پورا کیا وزیراعظم بنایا وزیر بنائے لیکن انھوں نے اپنے فرائض پورے نہیں کیے۔ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، میرے دونوں آپشن مسئلہ کشمیر کے حل اور کارکنوں کی انصاف کے مطابق ایڈجسٹمنٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 183964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش