0
Tuesday 7 Aug 2012 16:28

استور گوریکوٹ جیل سے چار خطرناک قیدی فرار

استور گوریکوٹ جیل سے چار خطرناک قیدی فرار
اسلام ٹائمز۔ استور ڈسٹرکٹ گوریکوٹ جیل سے چار خطرناک قیدی عبدالمتین، شیر بہادر، کریم اور شیر نبی پولیس اہلکاروں کو جھانسہ دے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شام کے وقت جب جیل اہلکار قیدیوں سمیت افطاری میں مصروف تھے۔ عین اسی وقت چار قیدیوں نے کانسٹیبل شیر زمان سے اسلحہ چھین کر اسے بٹ مار کر زخمی کردیا اور آسانی سے فرار ہوگئے۔ عوامی حلقوں میں اسے تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ رمضان کے مہینے میں دہشت گردوں کے فرار ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے تین روز قبل چلاس میں قیدیوں کے فرار ہونے کا  واقعہ پیش آنے کے بعد بھی پولیس کا چوکنا نہیں ہونا اس بات کی علامت ہے کہ پولیس قیدیوں کو چھوڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 185522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش