0
Tuesday 7 Aug 2012 23:51

مصری چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالے موساد کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں، اخوان المسلمون

مصری چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالے موساد کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں، اخوان المسلمون
اسلام ٹائمز۔ مصر کی حکمران جماعت اخوان المسلمون نے رفاہ چیک پوسٹ پر 16 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام اسرائیلی خفیہ ادارے موساد پر عائد کیا ہے، جبکہ اسرائیل نے اس الزام کو رد کیا ہے، اخوان المسلمون کی ویب سائٹ پر جای کردہ ایک بیان کے مطابق یہ موساد کی کارروائی ہوسکتی ہے جو مبینہ طور پر صدر محمد مرسی کو اقتدار سے محروم کرنا چاہتی ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے، قاہرہ حکومت کے مطابق حملہ آور مسلح افراد بدوں کے بھیس میں تھے۔
 
انہوں نے اسرائیل اور مصر کے قریب سرحد پر واقع اس چیک پوسٹ کو پہلے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور پھر مصری فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں میں سوار ہو کر اسرائیل میں گھسنے کی کوشش کی، مصری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق غزہ سے تھا، جو سرنگوں کے راستے مصری علاقوں المہدیہ اور جبل حلال میں داخل ہوئے تھے اور جنہوں نے اس وقت فوجی چوکی پر حملہ کیا، جب وہاں موجود گارڈز افطاری میں مصروف تھے۔
خبر کا کوڈ : 185594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش