0
Wednesday 8 Aug 2012 23:45

بھارت کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارشیں، 42 افراد ہلاک

بھارت کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارشیں، 42 افراد ہلاک

اسلام ٹائمز۔ موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آج بھارت میں42افراد ہلاک اور20 ہزارسے زائد متاثر ہوئے ہیں، بھارتی کی کیرلا اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر8لوگوں کو اپنی جانیں گنوانا پڑیں، جبکہ کرناٹک میں منگلور اور بنگلور کے درمیان ٹرین سروسز بھی متاث ہوئی، ضلع اتراکھنڈ میں زبردست بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور اچانک سیلاب آنے سے چار روز میں مرنے والوں کی تعداد42تک پہنچ گئی ہے جبکہ اترا کاشی ضلع ہیڈ کوارٹر سے70گائوں ابھی تک کٹے ہوئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک بیس ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ابھی تک چار دھام سفر پر گئے ہوئے تقریبا ًتین ہزار مسافرین پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ کیرلا کے کوزی کوڈ ضلع میں زبردست بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں آج صبح چار افراد ہلاک ہوئے، کنور ضلع ارتی ٹائون پانی میں ڈوب گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اچانک سیلاب میں تقریباً30مکان پانی میں بہہ گئے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور صورت حال سے نجات دلانے کے لئے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

خبر کا کوڈ : 185607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش