0
Wednesday 8 Aug 2012 22:50

منتخب عوامی نمائندوں سے قانون سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، وزیراعظم

منتخب عوامی نمائندوں سے قانون سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹرین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، جس میں پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلٰی سمیت وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے افطار ڈنر میں اپوزیشن ارکان کی شرکت کو اچھی جمہوری روایات قرار دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور منتخب عوامی نمائندوں سے قانون سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، جمہورت کی مضبوطی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیراعظم بھی ورکر تھے اور وہ بھی ورکر ہیں۔ صدر کی ذہانت سے 123 ممبران کے ساتھ بہت سے چیلنجز حل کئے، انہوں نے کہا کہ 342 کا ایوان کسی ماہر تعمیرات نے سوچ سمجھ کر بنایا تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ کوئی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی پیپلزپارٹی الیکشن جیت کر اکثریتی پارٹی بنے گی۔ وسائل میں رہتے ہوئے مسائل حل کریں گے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ارکان مایوس نہ ہوں، حکومت نے بہت کام کیا، لیکن ہمارے کام کو اس طرح نمایاں نہیں کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، جس پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 185980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش