0
Wednesday 8 Aug 2012 23:59

لاہور، جلوس یوم علی کے انتظامات مکمل، دو دن کے لئے ایک کلو میٹر کے اندر ڈبل سواری پر پابندی

لاہور، جلوس یوم علی کے انتظامات مکمل، دو دن کے لئے ایک کلو میٹر کے اندر ڈبل سواری پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلو س کی سیکیورٹی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں۔ ضلعی حکومت نے جلوس کے روٹ اور ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر کے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق اندرون موچی گیٹ سے بر آمد ہونے والے تین کلو میٹر جلوس کی سیکیورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار مختلف جگہوں پر تعینات ہونگے جبکہ 1700 اہلکار جلوس کو تحفظ دینے کے لئے جلوس کے ساتھ چلیں گے۔ جلوس کے راستوں پر آنے والے گھروں کے مالکان سے بیان حلفی لے لیے گئے ہیں کہ یوم علی (ع) کے روز ان کے گھروں میں گھر کے افراد کے علاوہ کوئی دوسرا شخص موجود نہیں ہو گا۔ جلوس کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ 

لاہور پولیس کی جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے ہوٹلوں اور سراؤں پر چھاپے مار کر شناختی کارڈز کے بغیر رہائش پزیر مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس کے لیے لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تبدیلی کرتے ہوئے تین لیئر سیکورٹی چیکنگ کی بجائے چار لیئرز سیکورٹی چیکنگ اور حفاظتی انتظامات پہلے سے مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلوس کے تین کلو میٹر کے راستے پر تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایس پی سٹی ملتان خان کا کہنا ہے کہ جلوس کی سکیورٹی کا تمام پلان مرتب کرلیا ہے اور تمام تر انتظامت فول پروف ہیں۔ 

مختلف شیعہ تنظیموں نے لاہور میں ریپڈ بس کے لئے بنائے جانے والے مرکزی امام بارگاہ گامے شاہ کے سامنے ٹریک کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریپڈ بس کا روٹ تبدیل کرنے کا اور مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عاشورہ محرم الحرام، چہلم شہدائے کربلا اور یوم شہادت علی (ع) کے جلوسوں کے اختتام ہونے کے مقام، کر بلا گانے شاہ کے جانے والے راستوں کو ریپڈ بس ٹریک کی تعمیر کے نام پر تباہ کر دیا گیا ہے اور یہ حفاظتی نقطہ نگاہ سے بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ 

شیعہ علماء کونسل کے رہنما توقیر حسین بابا نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے ان کی 20 اور 21 رمضان المبارک کو جلوس کے راستے میں آنے والے بازار بند رکھنے کی درخواست حکومت نے منظور کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی منصوبہ شیعہ رہنماوں اور اکابرین کی مشاورت سے طے پایا ہے اور وہ اس سے مطمئن ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 185981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش