0
Wednesday 15 Aug 2012 02:01

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاک فوج، ایف سی، صوبائی حکومت، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی، اسپیکر محمد اسلم بھوتانی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسیٰ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل عبیداللہ خان خٹک اور دیگر حکام نے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی۔ ایوب اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی عبیداللہ خان، اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ 

دریں اثناء کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع مستونگ، قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، زیارت، قلعہ سیف اللہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، دالبندین، چاغی سمیت مختلف اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں 66واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر اور سکولوں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پر طلباء کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور مقررین نے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 187569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش