0
Friday 17 Aug 2012 00:10

قوم آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ایک موقع ضرور دے، میاں محمد اسلم

قوم آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ایک موقع ضرور دے، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قرآن و سنت کی دعوت لے کر اٹھی ہے اور اسکی جدوجہد کا واحد مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر مملکت خداداد کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے کر جائے گی اور زمین کے نقشے پر مدینہ ثانی کی مثال بنائے گی۔ ایک ایسی ریاست کے جس میں روٹی، کپڑا اور مکان ریاست کی ذمہ داری ہو گی اور عدل و انصاف کا دور دورہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی سنگجانی کی عوامی دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ اب یہ خود عوام کو طے کرنا ہے کہ آیا وہ عدل و انصاف پر مبنی خوشحال معاشرہ چاہتے ہیں یا لوٹ کھسوٹ، بدامنی اور بے چینی چاہتے ہیں۔ عوام جماعت اسلامی کو ایک موقع ضرور دیں۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے پاکستان کے تمام دیرینہ مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام بھی نزول قرآن کی شب میں عمل میں آیا، یہ محض اتفاق نہیں بلکہ رب تعالی کی مشیت ہے کہ اگر میرے بندے مملکت خداداد میں قرآن کا قانون نافذ کریں گے تو میں عزت و سرفرازی اس کا مقدر بنا دوں گا۔ قرآن پاک رمضان کی آخری طاق راتوں میں نازل ہوا جس کا پیغام انسان کیلئے زندگی کے تمام دائروں میں خدائے وحدہ لاشریک کی بندگی، زمین پر عدل و انصاف کا قیام اور آپس میں اخوت، محبت اور روا داری کا فروغ ہے، ہم نے اگر قرآن کے دامن کو تھام لیا تو سکون چین اور خوشحالی ہمارا مقدر بن جائے گی اور اس سے روگردانی کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 188128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش