0
Friday 3 Aug 2012 18:01

حکمران ملکی قومی خودمختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے پر تیار ہیں، میاں محمد اسلم

حکمران ملکی قومی خودمختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے پر تیار ہیں، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ اور شرائط پر نیٹو سپلائی بحالی کا تحریری معاہدہ ملک وقوم کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک اور اپنی موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف ہوگا۔ حکومت معاہدے کی شرائط کو قوم کے سامنے پیش کرے اور اس پر قومی سطح پر مشاورت کی جائے تاکہ کسی کے ذہن میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ حکمران ملکی آزادی اور قومی خودمختاری کو چند ڈالروں کے عوض بیچنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی جی الیون کے تحت منعقدہ درس قرآن اور دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا ایک دودن کی مہمان حکومت کوقطعاً یہ حق نہیں کہ وہ قومی سلامتی کے متعلق انتہائی حساس نوعیت کے فیصلے کرے، حکمران اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، حکومت کی طرف سے امریکہ کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی اور اس کے تحفظ کیلئے کوئی بھی تحریری معاہدہ قوم قبول نہیں کرے گی۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی قرار دادوں کو سبوتاژ کرکے قومی سلامتی کے خلاف نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ کیا، حکمران امریکی ہاتھوں میں کھلونا بن چکے ہیں اور امریکی غلامی میں اتنا آگے جا چکے ہیں کہ اب ان کیلئے واپسی کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں، عوام انہیں ایک لمحے کیلئے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

خبر کا کوڈ : 184578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش