0
Friday 17 Aug 2012 03:10
سانحہ کامرہ اور گلگت میں معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنا ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں

یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، علامہ امین شہیدی

یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، سانحہ کامرہ اور گلگت میں معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنا ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاکر ان کا قلع قمع کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس ہے، جس دن دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کرتے ہیں، لہذٰا پاکستان بھر میں یوم القدس کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو برس قبل کوئٹہ میں یوم القدس کے روز خودکش بم حملہ میں شہید ہونے والے مظلوم روزہ دار مسلمانوں کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہ کیا جانا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مولانا امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سانحہ کامرہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور ابھی سانحہ کامرہ کے زخم کم نہ ہوئے تھے کہ گلگت میں مظلوم نہتے مسلمانوں کو بس سے اتار کر شہید کر دیا جانا انتہائی شرمناک اور دشمن اسلام کی گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے سانحہ کامرہ میں اہلکار کی شہادت پر شہید اہلکار کے اہلخانہ کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہوئے سانحہ گلگت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ عناصر کو گرفتار کیا جائے اور عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 188138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش