0
Friday 17 Aug 2012 11:36

فلسطینی جدوجہد کے آگے امریکی اور اسرائیلی سازشیں دم توڑنے والی ہیں، اطہر عمران

فلسطینی جدوجہد کے آگے امریکی اور اسرائیلی سازشیں دم توڑنے والی ہیں، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آر گنائزیشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو قبلہ اول آزاد کروانے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیں۔ لاہور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار بعنوان قبلہ اول اور امت مسلمہ کا کردار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ مسلم حکمران امریکی ایجنڈے کی تکمیل کی بجائے، عالمی اداروں پر اپنے اتحاد سے دباو بڑھائیں کہ وہ فلسطین کے مسئلے کا حل نکالیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کے آگے امریکی اور اسرائیلی سازشیں دم توڑنے والی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرزمین فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے۔ انہیں واپس کیا جائے اور اسرائیل کا ناپاک وجود ختم کیا جائے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر آئی ایس او کے نوجوان قبلہ اول کی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ القدس کسی ایک فرقے کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امت مسلمہ نے قبلہ اول کی آزادی پر بیداری کا ثبوت دیا ہوتا تو عراق، افغانستان اور برما جیسے ممالک میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ نہ ٹوٹے ہوتے۔

سیمینار سے اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن اور المحمدیہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما وں نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ لاہور پریس کلب کا نثار عثمانی ہال مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ آئی ایس او طالبات کی اراکین کی بھی بڑی تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 188197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش