0
Sunday 19 Aug 2012 01:58

خیبر پختونخوا حکومت کا اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اتوار کو صوبے بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں ہمارے علماء کی شہادت کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور ان کی شہادتیں وصول کرنے سے پہلے ہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز صوبہ بھر میں عید منائی جائے۔ واضح رہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹی نے 18 شہادتیں موصول ہونے کے بعد صوبائی حکومت سے اتوار کے روز عید الفطر منانے کا اعلان کرنے کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 188661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش