0
Sunday 19 Aug 2012 19:25

شمالی وزیرستان میں تیسرا ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 10، 2 گاڑیاں تباہ

شمالی وزیرستان میں تیسرا ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 10، 2 گاڑیاں تباہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کے تیسرے حملے میں 10 افراد ہلاک اور دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے مانڈہ غربز میں امریکی جاسوس طیارے نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سوار افراد کا تعلق طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھا جو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے شوال کی جانب جارہے تھے کہ جاسوس طیارے سے دو گاڑیوں پر چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7افراد ہلاک ہوگئے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اتوار کی سہ پہر تیسرا بڑا حملہ بھی اسی علاقے میں کیا جہاں پر گاﺅں مانڈہ غربز میں ایک مکان پر تین میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے کے لوگوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے امریکی جاسوس طیارے کے اس حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹے میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کو امریکی طیاروں نے پہلا حملہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 188749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش