0
Wednesday 22 Aug 2012 09:41

جمہوریہ چیک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان

جمہوریہ چیک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین اب جبکہ ایک فعال ادارہ بن چکی ہے اس کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر پر مئوثر رول ادا کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو رکوائے کیونکہ بھارت آئے روز نہتے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر اسلام آباد میں جمہوریہ چیک کے سفیر جیرو سیلوز مازل سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ 

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کشمیر پر اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر قرارداد پاس کر چکی ہے۔ اس لیے اب ان قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی کوششیں کریے۔ کیونکہ کشمیری عوام ایک عرصے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پچھلے چونسٹھ سال سے بھارت وہاں پر فوج کے ذریعے کشمیری عوام کو دبائے ہوئے ہے۔ آج جب اقوام متحدہ مئوثر کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کی اپنی کریڈایبلیٹی اور افادیت اسی صورت میں ثابت ہوسکتی ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر جو پہلے مسائل آئے تھے وہ پہلے حل کیے جائیں اسی طرح مسئلہ کشمیر بھی پہلے چند مسائل میں سے ایک ہے لیکن آج تک ان قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اسی طرح بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور کسی چھوٹے سے حادثے یا واقعے کی بدولت اس ریجن میں ایک ایٹمی جنگ کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اس لیے ایک بڑی ایٹمی جنگ کو روکنے کےلیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششیں کرنی چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 189112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش