0
Friday 24 Aug 2012 12:22

امریکہ کے تمام ابلیسی اور ناپاک منصوبوں کو قطر اور سعودی حکومت کی حمایت حاصل ہے، ایم ڈبلیو ایم مشہد

امریکہ کے تمام ابلیسی اور ناپاک منصوبوں کو قطر اور سعودی حکومت کی حمایت حاصل ہے، ایم ڈبلیو ایم مشہد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام عقیل حسین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد امریکا نہیں چاہتا تھا کہ انقلاب کے اثرات دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچیں، اس لئے امریکا نے سعودی حکومت کی خدمات حاصل کیں، جس نے امریکا کے ہرکارے ہونے کا ثبوت دیا اور امت مسلمہ کے درمیان نفرتوں، عداوتوں کے بیج بوئے اور محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو دشمنی میں بدل دیا اور ایک خاص نجدی وھابی ٹولے کو میدان میں اتارا، جس نے اپنے سوا تمام مسالک کو کافر اور مشرک کے القابات سے نوازا، اس ٹولے نے صرف وطن عزیز پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا جہان کے اندر فرقہ واریت کو ہوا دی۔ 

انکا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں جہاں بھی امریکہ نے اپنے شوم مقاصد کو حاصل کرنا چاہا، دنیا نے سعودی حکومت، قطری بادشاھت، اردن اور چند دوسرے ممالک کو امریکا کے شانہ بشانہ دیکھا۔ عراق ہو یا لبنان، فلسطین ہو یا مصر، شام ہو یا پھر پاکستان، سب جگہ سعودیہ کے پالتو سپونگلے وہاں موجود ہوں گے۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ القاعدہ، طالبان، سلفی، نجدی ٹولہ اور سعودیہ، قطر، اردن ترکی ایک جگہ پر، ایک محاذ پر اکٹھے ہیں۔

کل افغانستان، یمن اور پاکستان میں امریکا نے القاعدہ اور طالبان کا شوشہ چھوڑ کر دنیا کو بے وقوف بنایا اور افغانستان کو تاراج کیا اور پھر پاکستان میں بھی ڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جو ابھی تک جاری و ساری ہے، لیکن دوسری طرف امریکا، اسرائیل، طالبان، القاعدہ، سعودیہ، قطر، ترکی اور وھابی و نجدی ٹولہ شام کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔ شام نے فلسطین کے لئے جتنی قربانیاں دی ہیں، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور یہی بات امریکا اور اس کی ناجائز اولاد سے برداشت نہیں ہو رہی۔

ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر امریکا، طالبان اور القاعدہ افغانستان، پاکستان، عراق اور یمن میں ایک دوسرے کے سخت مخالف بنے ہوئے ہیں،  لیکن شام کے محاذ پر خونی رشتہ داروں اور ایک باپ کی اولاد کی طرح اکٹھے ہیں، تو کیا عقل و شعور رکھنے والوں سے یہ بات پوشیدہ ہے کہ یہ طالبان اور القاعدہ کا شوشہ امریکا، اسرائیل اور سعودی سازش ہے۔ اسامہ بن لادن سعودی باشندہ اور کل تک امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ تھا، جس کو امریکا نے خود افغانستان بھیجا اور پھر اسی کے بہانے خود ہی افغانستان پر حملہ کیا۔

حجۃالاسلام عقیل حسین خان کا کہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کے بیج بوئے، لیکن آج تک کبھی بھی مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق اور وحدت و یگانگت کی طرف نہیں بلایا۔ آج امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کے لئے سعودیہ، فلسطینی مقاومت کو کمزور کرنے کیلئے شام کی حکومت کے خلاف شیطنت کر رہا ہے، جسکا خمیازہ انشاءاللہ وہ بہت جلد بھگتے گا، کیونکہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 189636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش