0
Friday 22 Jan 2010 12:25

پاکستان اور افغانستان کیلئے نئی امریکی حکمت عملی،عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کیلئے مزید مالی مدد اور مطلوبہ چیزیں فراہم کی ج

پاکستان اور افغانستان کیلئے نئی امریکی حکمت عملی،عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کیلئے مزید مالی مدد اور مطلوبہ چیزیں فراہم کی ج
پاکستان اور افغانستان کیلئے نئی امریکی حکمت عملی،عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کیلئے مزید مالی مدد اور مطلوبہ چیزیں فراہم کی جائیں گی 
واشنگٹن:امریکا نے پاکستان اور افغانستان کیلئے پہلی سویلین حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ پاکستان کے ساتھ طویل مدت کی شراکت داری چاہتے ہیں۔نئی سویلین حکمت عملی کے تحت امریکا ایک ہزار سے زائد سویلین ماہرین افغانستان بھیجے گا جبکہ سیاسی اور معاشی اصلاحات میں اسلام آباد کی مدد کر کے عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔نئی حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری طویل جنگ جاری رکھنے کیلئے پاکستان کی مزید مالی مدد کی جائے اور اسے مطلوبہ چیزیں فراہم کی جائیں۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بیان میں کانگریس پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان میں امریکی مشن کے مقاصد کے حصول کیلئے مزید رقم دی جائے۔انہوں نے کانگریس کو یقین دہانی کرائی کہ اس امداد کا صحیح استعمال ہو گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے متعلق نئی حکمت عملی پاکستان اور افغانستان کیلئے صدر اوباما کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے ترتیب دی ہے۔
پاک،افغان کیلئے غیر فوجی پالیسی کا اعلان
واشنگٹن:امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لئے طویل المیعاد غیر فوجی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔غیر فوجی حکمت عملی کا اعلان امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک پریس اسٹیٹمنٹ کے ذریعے کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ طویل المیعاد غیر فوجی پالیسی سے پاکستان اور افغانستان مزید مستحکم ہوں گے اور نئی پالیسی پاکستان میں بڑھتی ہوئی اسلامی انتہاپسندی کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔پالیسی کی کامیابی کے لئے ہر طرح کے مالی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے امریکا اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔انہوں نے پالیسی میں اعلان کیا ہے کہ امریکا پاکستان میں سویلین ماہرین کی تعداد میں مزید اضافہ کرے گا۔امریکا کی غیر فوجی پالیسی کا اعلان اوباما انتظامیہ کی افغانستان میں مزید فوج بھیجے کے اعلان کے ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 19023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش