0
Monday 27 Aug 2012 00:56

امریکہ دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، لیاقت بلوچ

امریکہ دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرویز اشرف کے پاس عدالت میں پیش ہونے اور عدلیہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کے سوائی کوئی آپشن نہیں۔ عدلیہ کے خلاف دھول اٹھانے والے خود ہی اس طوفان کی لپیٹ میں آئیں گے۔ بھمبر آزاد کشمیرمیں ریڈ فاؤنڈیشن کی سالانہ اساتذہ کانفرنس اور میرپور آزاد کشمیر میں احسن عزیز اور ان کی اہلیہ کی شہادت پر ان کے والد کمانڈر عبدالعزیز سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈرو ن حملوں میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ڈرون حملوں میں بے گناہ انسانوں اور امریکہ کے خلاف جدوجہد کرنے والے کمانڈرز کے قتل سے امریکہ کے خلاف اور زیادہ نفرت پیدا ہوگی اور امریکی غلامی سے نجات کے لیے جاری جہاد میں اور زیادہ نوجوان جوق در جوق شریک ہوں گے۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے وزیر آباد میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اشتیاق بٹ کے مرکزی انتخابی دفتر میں معززین اور سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی منظم، ملک گیر اور انسانوں کی خدمت کرنے والی پارٹی ہے، جس نے لسانی، علاقائی، مذہبی، رنگ و نسل، امیر و غریب کے طبقاتی تعصبات سے بالاتر ہو کر اقامت دین کی جدوجہد کی ہے۔ عالم اسلام میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اور امام حسن البنا کی فکر، فلسفہ اور طریقہ انقلاب کامیاب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہی انسانیت کے مسائل کا حل ہے اور اسلامی تحریکیں ہی انسان کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلا کر امن، محب اور سلامتی و ترقی کا نظام دے سکتی ہیں۔ اسلامیان پاکستان ظلم، جبر، کرپشن، معاشی بحران اور امریکی غلامی سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 190232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش