0
Friday 31 Aug 2012 20:29

پشاور میں کار بم دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پشاور میں کار بم دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں کار بم دھماکہ میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے، متنی کے علاقہ میں قائم ملک مارکیٹ میں ایک کار میں موجود دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے، دھماکہ ایک ورکشاپ میں کھڑی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث اردگرد موجود کئی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ کے فوری بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی، جس میں 5 افراد نے بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ دیا۔
 
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، بی ڈی ایس کے مطابق دھماکہ ورکشاپ میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، جس میں 35 کلو گرام سے زائد بارودی مواد موجود تھا۔ واضح رہے کہ متنی پشاور کا نواحی علاقہ ہے، اور یہاں اس سے قبل بھی کئی بم دھماکے اور خودکش حملے ہو چکے ہیں، جس میں زیادہ تر پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 191601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش