0
Sunday 3 Jan 2010 11:08

ایرانی پیشکش قبول نہ کی گئی تو جوہری ایندھن کی تیاری شروع کردینگے،منوچہر متقی

ایرانی پیشکش قبول نہ کی گئی تو جوہری ایندھن کی تیاری شروع کردینگے،منوچہر متقی
تہران:ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے جوہری تنازع کے معاملے پر اسکی جوابی پیشکش کو ایک مہینے کے اندر قبول نہ کیا تو وہ جوہری ایندھن کی تیاری شروع کر دے گا۔ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور انہیں جنوری کے اختتام تک جوہری تنازع پر تہران کی پیشکش کا جواب دینا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے تحت مغربی دنیا نے ایران کو پیشکش کی تھی کہ وہ کم افزودہ یورینیم پراسیسنگ کے لیے کسی دوسرے ملک بھیجے،جہاں سے یہ یورینیم ذیادہ افزودہ کر کے عام استعمال کے لیے اسے واپس بھیجا جائے گا۔ ایران کو 2009ء کے اختتام تک اس پیشکش کا جواب دینا تھا۔تاہم ایران نے اسے قبول کرنے کی بجائے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورینیم کا تبادلہ خاک ایران میں کرے،کیونکہ مغرب کا سابقہ ریکارڈ ایران کے بارے میں ایسا ہے کہ اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا،اس لئے مغربی ممالک یا تو ایران کو جوہری ایندھن فروخت کریں یا پھر اسے افزودہ یورینیم سے مرحلہ وار تبدیل کریں۔جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے ایرانی پیشکش پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ
ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن جاری کر کے ایران خود ہی اپنے راستے کی رکاوٹ بن رہا ہے۔ ایرانی سائنسدان ایٹمی ایندھن خود تیار کریں گے،رامین مہمان پرست 
تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ جنوری کے آخر تک اگر تہران کے تحقیقاتی رئیکٹر کا ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو ایران کے ایٹمی سائنسداں یہ ایندھن خود تیار کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے اعلی حکام کی جانب سے ملک کے اندر بیس فیصد افزودہ یورینیم کی پیداوار پر مبنی بیانات کے سلسلے میں ایسوشئٹڈ پریس کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ متعلقہ فریقوں کےساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات میں طے پایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تحقیقاتی رئیکٹر کےلئے ایندھن فراہم کیا جائے اور اگر یہ ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو ملک کے اندر ایندھن تیار کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض فریقوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کیا کہ ایران سمجھوتے کے لئے دومہینے رکے جس سے ایران نے اتفاق کیا،اب ایک مہینے کی فرصت باقی بچی ہے اور اگر اس پر عمل نہ ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران تقاضے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 17853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش