0
Tuesday 26 Jan 2010 15:09

برطانیہ اور جاپان کا نیٹو کی ٹارگٹ لسٹ سے طالبان کے نام خارج کرنے اور مصالحت کے لئے پانچ سو ملین ڈالر سے زائد امداد کی فراہمی پر اتفاق

برطانیہ اور جاپان کا نیٹو کی ٹارگٹ لسٹ سے طالبان کے نام خارج کرنے اور مصالحت کے لئے پانچ سو ملین ڈالر سے زائد امداد کی فراہمی پر اتفاق
لندن:برطانیہ اور جاپان نے طالبان سے مصالحت کے لئے پانچ سو ملین ڈالر سے زائد امداد اور نیٹو کی ٹارگٹ لسٹ سے طالبان کے نام خارج کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔برطانیہ اور جاپان کے علاوہ ستر ممالک طالبان کے لئے امداد کا باقاعدہ اعلان لندن میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں کریں گے۔طالبان کے لئے امداد کی تجویز صدر حامد کرزئی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امداد کا سب سے بڑا حصہ جاپان فراہم کرے گا۔امداد کا مقصد طالبان کو قومی دھارے میں شامل کر کے عدم تشدد پر مائل کرنا ہے۔دوسری جانب کرزئی حکومت نے بلیک لسٹ سے نام خارج کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو سینئر طالبان رہنماوٴں کے نام فراہم کر دئیے۔امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میکرسٹل نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان جنگ کا اب سیاسی حل نکالنا ہو گا۔افغان آرمی سیکورٹی سے متعلق توقعات پر پورا نہیں اترتی۔امریکی جنرل نے خدشہ ظاہر کیا کہ طالبان عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے رواں برس زیادہ کارروائیاں کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 19303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش