0
Thursday 6 Sep 2012 10:34

کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، چوہدری یاسین

کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر لوگوں کے مسائل انکی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف میرٹ پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سرکاری ادارے عوام کی خدمت کے لیے ہیں، افسروں اور اہلکاروں کو حاکم بننے کی بجائے خادم بن کر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔ سرکاری ادارے، سیاسی پلیٹ فارم نہیں، جہاں افسر اور اہلکار سارا دن بیٹھ کر سیاست کرتے رہیں اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈال دیا جائے، تمام اداروں میں پائی جانے والی غلطیوں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ عوام کرپشن میں ملوث کسی بھی سرکاری افسر یا اہکار کی اسکی حیثیت کی پرواہ کیے بغیر نشان دہی کریں۔ اس کے بعد حکومت خود اقدامات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ عوامی حکومت ریاست کے شہریوں کو بلاتخصیص سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ سرکاری اداروں کو عوامی خدمت کے لیے کمربستہ ہونا پڑے گا۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم اور توجہ طلب مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو تبدیلی نظر آئے۔ تبدیلی صرف نعروں سے نہیں آتی اس کے لیے عملی اقدامات بھی درکار ہوتے ہیں۔ آزاد کشمیر سے سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ کرکے ایک فلاحی ریاست کے قیام کی جانب گامزن ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ عوام اپنی شکایات براہ راست عوامی نمائندوں تک پہنچائیں ہر صورت عوام کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 193158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش