0
Thursday 6 Sep 2012 18:47

اسلام عالمگیر دین، مکمل ضابطہ حیات اور پوری انسانیت کی فلاح کا حامل ہے،حاجی احسان

اسلام عالمگیر دین، مکمل ضابطہ حیات اور پوری انسانیت کی فلاح کا حامل ہے،حاجی احسان
اسلام ٹائمز۔ مسجد یارسول اللہ گلشن راوی لاہور میں محفل نعت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف، محنت و مذہبی امور پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ نبی کریم(ص) کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک ہر دور کے انسانوں کے لیے کامیابی کا ذریعہ اور وسیلہ نجات ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں سیرت النبی (ص) کی کتابیں پڑھنے کی عادت بنانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم(ص) کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی دورحاضر کے انتہا پسندانہ و متشدد رحجانات کو ختم کر کے امن عالم کا قیام ممکن ہے۔

حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ اسلام عالمگیر دین، مکمل ضابطہ حیات اور پوری انسانیت کی فلاح کا حامل ہے اور اسلامی تعلیمات کے باعث انسان نسلی، لسانی، علاقائی یا جغرافیائی خانوں میں مقید ہونے سے محفوظ ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ عوام میں برداشت اور مذہبی رواداری کا جذبہ پیدا کریں اور بین المذاہب رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی مساوات پر مبنی معاشرہ کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تنظیم الرفاعی کے صدر سید طارق حسین شاہ و دیگر علماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 193276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش