0
Saturday 8 Sep 2012 22:32

میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری حریت وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا

میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری حریت وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اکتوبر میں حریت وفد کے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کی خواہاں ہے تاہم اسکے لئے بھارت کو اپنے رویہ میں لچک پیدا کرنا ہوگی اور مقبوضہ کشمیر سے مکمل فوجی انخلاء، کالے قوانین کے خاتمے، قیدیوں کی رہائی اور حقوق انسانی کی پامالیوں پر پابندی لگانی چاہئے اور اس حوالے سے حریت کانفرنس کی تجاویز پر عملدر آمد ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بناننے کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

اسلام آباد میں پاک، بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات کے موقعہ پر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ طاقت اور تشدد کی سیاست کو ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے تینوں فریقوں کے درمیان جامع مذاکراتی عمل کے آغاز سے ہی مسئلہ کا دیرپا حل نکالا جاسکتا ہے، انہوں نے پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے اُس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے حریت کانفرنس کو مذاکرات کا حصہ بنانے کی بات کی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی دعوت پر اکتوبر میں حریت کانفرنس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے پر جارہا ہے، جہاں آزاد کشمیر اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم امورات پر گفتگو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 193672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش