0
Sunday 9 Sep 2012 09:30

برطانوی وزیر خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور آئی اے ای اے کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، رامین مہمان پرست

برطانوی وزیر خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور آئی اے ای اے کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، رامین مہمان پرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران کے ایٹمی پروگرام اور مزید پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح آئی اے ای اے کی زیر نگرانی ہیں۔ انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت میں "نام" کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ کا بیان، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور تہران میں منعقدہ "نام" کانفرنس کے کامیاب اجلاس کے نتائج کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغرب کی طرف سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ دباؤ بڑھانے کی روش کو بےنتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غرب کا یہ حربہ ناکام ثابت ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 193864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش