0
Sunday 9 Sep 2012 16:34

توانائی بحران کا واحد حل ایران سے گیس کی درآمد ہے، پاکستان اکانومی واچ

توانائی بحران کا واحد حل ایران سے گیس کی درآمد ہے، پاکستان اکانومی واچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے حکومت کی جانب سے تیل پر چلنے والے تین بجلی گھروں کوئلے پر چلانے کے منصوبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی مفار کے عین مطابق ہے جس سے بجلی سستی، تیل پر انحصار کم اور قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔ اس اقدام سے ابتدائی طور پر جامشورو اور گدو تھرمل پاور پلانٹس کی پیداوار میں سات سو میگاواٹ کا اضافہ ہو گا جبکہ فی پونٹ پیداوار میں سات روپے کمی آئے گی۔ حکومت مزید بجلی گھروں کو بھی کوئلے پر چلانے کے لئے اقدامات کرے اور ان میں درآمد شدہ کوئلے کے بجائے مقامی کوئلہ استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی اوسطاً ہانچ ہزار میگاواٹ رہتی ہے جس نے نہ صرف عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے بلکہ شرح نمو کو بھی خطرناک حد تک گرا دیا ہے، بجلی کے شعبہ کو نااہلی ملکی معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی جس کے نقصانات ایک ارب یومیہ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کو کوئلے پر چلانے سے بحران میں کمی آئے گی مگر بحران کے مکمل خاتمہ کے لئے ایران سے گیس درآمد کرنے جیسے جرات مندانہ اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آئی پی پیز اور رینٹل پاورپر انحصار کرنے کے بجائے گیس پائپ لائن جو واحد قابل عمل اور سب سے سستاراستہ ہے اختیار کرنا ہو گا۔ وسطی ایشیائی ریاستوں سے گیس کی لانے کی کوششیں افغانستان میں امن کے قیام تک بیکار ہیں، ایران سے گیس نہ آنے تک عوام کا احتجاج اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا جس کا اثر انتخابات کے نتائج پر بھی پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 194016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش