0
Sunday 9 Sep 2012 20:32

عرب لیگ میں امریکہ و اسرائیل کے حق میں فیصلے کیے جاتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی

عرب لیگ میں امریکہ و اسرائیل کے حق میں فیصلے کیے جاتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اُمور خارجہ کے مسئول نے عالمی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد وہاں کے لوگوں میں ایک نئی روح پیدا ہوئی، جس کے اثرات دیگر ممالک پر بھی پڑے، سلامتی کونسل رسمی طور پر آمریت کی حمایت کرتی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو دیکھ کر روس اور چین میں بھی یہ سوچ پیدا ہوئی کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔ 

اسلام آباد میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی و تربیتی کنونشن کے دوسرے روز محفل مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شام میں جاری صورتحال پر ایران کا کرادار قابل تعریف ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے عوام امریکہ سے نفرت کرتے ہیں لیکن حکمران امریکہ نواز ہیں، اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم یہ نہیں چاہتی کہ پوری دنیا کے مسلمان اُنہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھیں۔ لٰہذا حکمرانوں کو تمام فیصلے قومی رائے عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے چاہیں۔

خبر کا کوڈ : 194037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش