0
Tuesday 11 Sep 2012 13:02

پاکستان اضافی گندم ایران کو برآمد کرے گا

پاکستان اضافی گندم ایران کو برآمد کرے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ملکی ضروریات سے زائد گندم ایران کو برآمد کرے گا، اس حوالے سے ایران کی ٹیم گندم کے معیار کو جانچنے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایران کو اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کے تحت دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرے گا، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے پاس 15 لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے گندم کی صورت حال کا جائزہ لینے اور نگرانی کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو صوبائی زرعی اداروں کے ساتھ مل کر گندم کی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 194392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش