0
Sunday 31 Jan 2010 14:30

کابل،مترجم نے 2 امریکی فوجی ہلاک کر کے زندگی ختم کر لی،نیٹو فوج کیساتھ لڑائی میں 6 افغان فوجی مارے گئے،7 زخمی

کابل،مترجم نے 2 امریکی فوجی ہلاک کر کے زندگی ختم کر لی،نیٹو فوج کیساتھ لڑائی میں 6 افغان فوجی مارے گئے،7 زخمی
کابل:افغان مترجم نے صوبہ وردگ میں فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد زندگی ختم کر لی۔صوبہ وردگ کے سرکاری ترجمان کے مطابق افغان آرمی اور نیٹو فوجی طالبان کیخلاف کارروائی کے دوران ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 افغان فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق اس دوران نیٹو ہیلی کاپٹروں نے بھی افغان آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔صوبہ بادغیس میں افغان اور نیٹو سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں ہلاک ہونیوالے 2 برطانوی فوجیوں کی لاشیں گزشتہ روز کابل سے لندن پہنچیں تو ایئر پورٹ پر لواحقین کے علاوہ عام شہریوں اور فوجی افسران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ 
کابل:افغان صوبہ وردک میں ایک مقامی اہلکار نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 4 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔حملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔گزشتہ روز نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ وردک میں ایک افغان مترجم کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی مارے گئے اور جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔اس سے قبل نیٹو فورسز نے کہا تھا کہ ایک حادثے میں 2فوجیوں سمیت 3امریکی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں مذکورہ واقعے کی تصدیق کر دی گئی۔ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ سے پہلے مترجم کی تنخواہ اور ناروا رویّے کے معاملے پر امریکی فوجیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور اس نے 2 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد دیگر افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ 


خبر کا کوڈ : 19593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش