0
Tuesday 18 Sep 2012 19:54

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈہ چودہ نکات پر مشتمل ہے جس میں توانائی بحران، اشیاء خور و نوش کی قیمتیں اور موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کابینہ کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر پانی و بجلی حالیہ بارشوں سے کے بعد ملک میں بجلی کی پیداوار میں ہونے والے اضافے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں حالیہ بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف آپریشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 196548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش