0
Sunday 23 Sep 2012 11:37

مسلم کانفرنس کی رہنمائی میں زرداری ٹولہ کرپشن کر رہا ہے، طارق فاروق

مسلم کانفرنس کی رہنمائی میں زرداری ٹولہ کرپشن کر رہا ہے، طارق فاروق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں غربت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ جس کے نتیجے میں آج پاکستان کے ایک سو ارب ڈالرز سے زائد کی رقم صرف سوئزز لینڈ کے بینکوں میں موجود ہے۔ کرپشن کرنے کے ذمہ دار حکمران، سیاسی قیادت، فوجی ڈکیٹٹرز اور بیوروکریٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گذشتہ 64 سالوں کے دوران پوری پاکستانی قوم کے وسائل اور اثاثہ جات بے دردی سے لوٹے گئے ہیں۔ 

چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے سابق حکمرانوں نے آزاد کشمیر میں اس فنکاری کے ساتھ کرپشن کی ہے کہ آج زرداری ٹولہ بھی اس سے رہنمائی حاصل کر رہا ہے اور اس کا واضح ثبوت مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے دو متضاد جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا غیری فطری اتحاد ہے۔ آزاد کشمیر کے ہر محکمہ میں کرپشن کی وہ وہ داستانیں موجود ہیں کہ جنہیں جان کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور کرپٹ سیاستدان بیورو کریسی کی مدد سے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 197811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش