0
Monday 24 Sep 2012 10:56

پی پی حکومت فتنہ ہے، آزاد کشمیر میں جلد الیکشن ہونگے، سکندر حیات

پی پی حکومت فتنہ ہے، آزاد کشمیر میں جلد الیکشن ہونگے، سکندر حیات
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سابق صدر سردار سکندر حیات نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر موجودہ حکومت ایک فتنہ ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ یہ صرف ملازموں کے تبادلوں اور کوآرڈینیٹر بنانے اور مال بنانے میں مصروف ہیں۔ اس حکومت کو کسی بھی تعمیر و ترقی کے کام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ آزاد کشمیر کے اندر سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ان کو اس طرف کوئی خیال نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں کوٹلی سے پانچوں سیٹیں مسلم لیگ نواز کی ہوں گی، بلکہ آزاد کشمیر کے اندر نواز شریف کی قیادت میں اور راجہ فاروق کی موجودگی میں بھاری اکثریت سے نواز لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔ آئندہ آزاد کشمیرمیں نواز لیگ کی حکومت قائم ہوگی۔ آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن جلد ہونے والے ہیں، کارکن تیاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 198086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش