0
Friday 28 Sep 2012 13:01

کراچی میں بلیک میلنگ کامیاب بنانے کیلئے ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، شمشاد خان غوری

کراچی میں بلیک میلنگ کامیاب بنانے کیلئے ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، شمشاد خان غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کراچی میں قابض عناصر کی جانب سے قتل و غارت گری میں لائی جانے والی تیزی بلیک میلنگ کیلئے ڈالے جانے والے دباﺅ میں اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا طرز عمل کسی طور قومی جماعت کے شایان شان نہیں، حکمراں جماعت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر سولجر بازار سے آنے والے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو تشدد زدہ بوری بند لاشوں کے تحفے دینے والے حکومت میں شامل ہیں جس کا خمیازہ اہلیان کراچی کو بھگنا پڑ رہا ہے جبکہ بدامنی، لاقانونیت، بھتہ خوری اور خطرناک آتشیں اسلحہ کی کھلے عام نمائش و استعمال کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جو ناصرف کراچی کی ڈیڑھ کروڑ عوام بلکہ اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کیلئے تباہی کا پیغام ثابت ہو رہی ہے جن کا بڑا انحصار کراچی سے ملنے والے ریوینیو پر ہے۔

شمشاد خان غوری نے کہا کہ متنازعہ بلدیاتی آرڈیننس کی توثیق سندھ کو تقسیم کردے گی جو نئے صوبے کی مہم چلانے والوں کی دیرینہ خواہش ہے اور بدقسمتی سے حکمراں جماعت اسی مذموم خواہش کی تکمیل کیلئے فاشسٹ جماعت کی مددگار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت کہ جس نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں عوام کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہ دیا اسکے پاس اپنے گناہ بخشوانے کا آخری موقع بچا ہے اس لئے بلیک میلر وں کی خوشامد کرنے کے بجائے حوصلہ پکڑے اور عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلے کرے۔
خبر کا کوڈ : 198904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش