0
Thursday 27 Sep 2012 17:20

کراچی، قتل عام اور بے جا گرفتاریوں کے خلاف شیعہ تنظیموں کا دھرنا

کراچی، قتل عام اور بے جا گرفتاریوں کے خلاف شیعہ تنظیموں کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں اہل تشیع کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے، جس میں گزشتہ روز شہید ہونے والی زاہد حسین کا جنازہ بھی موجود ہے، جبکہ علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ اصغر شہیدی اور دیگر علماء کرام کے ہمراہ بڑی تعداد میں لوگ دھرنے میں شریک ہیں، دھرنے میں حکومت کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کا سلسلہ جاری ہے، دھرنے میں شہداء اور اسیروں کے لواحقین بھی موجود ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔

اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے گرفتار نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے 13 نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ہم ازخود گرفتاریاں پیش کریں گے، جبکہ دیگر علماء کرام کا کہنا تھا کہ قتل بھی ہم ہو رہے ہیں اور گرفتاریاں بھی ہماری ہی ہو رہی ہیں، ایس ایس پی عاصم قائم خانی متعصبانہ رویہ ترک کرے اور ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 199062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش