0
Thursday 27 Sep 2012 23:16

بھارت کا جبری قبضہ کسی طور پر کشمیریوں کو قبول نہیں، سید علی گیلانی

بھارت کا جبری قبضہ کسی طور پر کشمیریوں کو قبول نہیں، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے پر آزادی پسند کشمیری عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم نے خالص جمہوری طریقے سے بھارتی صدر کو پیغام پہنچادیا ہے کہ بھارت کا جبری قبضہ کسی بھی طور ان کے لئے قابل قبول نہیں ہے اور وہ اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، بھارتی حکمرانوں کی آنکھیں اب کُھل جانی چاہئں کہ ان کا کوئی بھی استعماری حربہ کشمیریوں کو اپنے حقِ آزادی سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں کرا سکا اور وہ ریاستی جبر کے باوجود تن، من، دھن سے تحریک آزادی کے ساتھ ہیں۔
 
سید علی شاہ گیلانی نے کشمیر یونیورسٹی کے اسکالرز اور طلباء کو بھی مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے بھارتی صدر کے دورہ کشمیر کے موقعے پر اپنا احتجاج درج کرکے زندہ باضمیر اور بیدار ہونے کا ثبوت دیا ہے اور بھارتی حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں کشمیر یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کو اپنی استعماری سیاست کے لئے لاچنگ پیڈ بنانے کی اجازت نہیں دینگے، سید علی گیلانی نے پرنپ مُکھرجی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے بڑے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کی لاج رکھتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودرادیت کو واگزار کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 199071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش